امریکہ میں آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں نوجوان ووٹروں کی
پہلی پسند ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوارمحترمہ ہلیری کلنٹن ہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی نے 18سے 29سال تک کے نوجوانوں سے صدارتی عہدے کے
امیدواروں کے سلسلے میں ریفرینڈم کیا ہے جس میں 49فیصد نوجوان محترمہ کلنٹن
کے حق میں ہیں تو وہیں ان کے سیاسی
حریف اور ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار
ڈونالڈ ٹرمپ کے حق میں صرف 28فیصد نوجوان ہیں۔ اس ریفرینڈم میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں سے 14فیصد نے کہا کہ وہ آزادی
کی حامی میری جانسن کےلئے ووٹ کریں گے،پانچ فیصد نوجوان گرین پارٹی کے جل
اسٹین کے حق میں نظر آئے تووہیں 11فیصد نوجوانوں نے ابھی یہ طے یہ نہیں
کیا ہے کہ وہ کسے ووٹ دیں گے۔